• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ IMF کا دباؤ ہے‘ بجٹ عوام پر دہشت گرد حملہ‘ عمرایوب

اسلام آباد (آئی این پی )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرر ایوب کا کہنا ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا دبائو ہے‘بجٹ پاکستانی عوام پر دہشت گردحملہ ہے، میں نے پوچھا کنپٹی پر پستول 30 بور کا تھا یا 9 ایم ایم کا،وزارتیں ختم کرنے سے کیا ہوگا کیا کوئی نفری میں تبدیلی آئے گی۔ وہ قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو رہے تھے ۔ رہنماپی ٹی آئی نے مزید کہا کہ وزارتیں ختم ہوں گی مگربجٹ تو وہی رہے گا۔یہ بورڈ آف ڈائریکٹرز سے ربراسٹیمپ لگوائیں گے اور ان سے اپنے مرضی کے فیصلے کرائیں گے۔حکومت پر آئی ایم ایف کا بہت زیادہ دبا ہے اسی لئے انہوں نے دہشتگرد بجٹ دیا ہے اور یہ بجٹ پاکستانی عوام پر دراصل ڈرون کا حملہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید