• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی انسداد منی لانڈرنگ اتھارٹی قائم، پہلے ڈی جی احسان صادق ہونگے

اسلام آباد (آئی این پی) حکومت نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے نئی انسدادمنی لانڈرنگ اتھارٹی قائم کردی جس کے پہلے ڈی جی احسان صادق ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے باضابطہ منظوری دیدی ہے۔ اب منی لانڈرنگ کی روک تھام کی ذمہ داری نئی انسداد منی لانڈرنگ اتھارٹی کی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق انسداد منی لانڈرنگ کا شعبہ اس سے قبل ایف آئی اے کے پاس تھا جسے اب ایف آئی اے سے واپس لیکر ایک علیحدہ اتھارٹی بنادیا گیا ہے جسکا مقصد منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے موثر انداز میں اقدامات اٹھاناہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان صادق کو انسداد منی لانڈرنگ اتھارٹی کا ڈائریکٹر جنرل بنا دیا گیا ہے ۔احسان صا د ق ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے رہ چکے ہیں اور موجودہ ڈی جی نیشنل پولیس بیورو ہیں۔
اہم خبریں سے مزید