• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توانائی کی پیداوار کے لئے پانی کی مرکزی حیثیت ہے، میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال

پشاور ( جنگ نیوز )خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال نے پشاور میں قومی ورکشاپ کے افتتاحی اسیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی صحت، تحفظ خوراک، بنیادی ضروریات اور توانائی کی پیداوار کے لئے پانی مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔دنیا میں حکومتیں پانی کی کمی اور زیادتی دونوں کی وجہ سے فکر مند ہیں۔ موسمیاتی تغیرات کی وجہ سے پانی پر ہونے والے اثرات پوری دنیا میں پالیسی سازوں کے لئے لمحہ فکریہ ہیں۔دنیا کے آبی وسائل کا صرف 3 فیصد تازہ پانی ہے جس کا ہر ممبہ گلیشیر ہیں جن سے پانی کا حصول انسانی پہنچ سے باہر ہے۔پشاور کے نجی ہوٹل میں منعقدہ قومی ورکشاپ برائے قطراتی و فواراتی نظام آبپاشی میں ڈائریکٹر جنرل آن فارم واٹر مینجمنٹ خیبرپختونخوا حیات خان، آبپاشی و زراعت سے وابستہ ماہرین، ورلڈ بنک اور ایف آئی او کے نمائندوں سمیت کئی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں نظام آبپاشی کی اصلاح کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بحث ہوئی .
پشاور سے مزید