• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے دو کارندے زخمی حالت میں گرفتار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے دوکارندوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سریاب سرکل عابد جدون، ایس ایچ اور سریاب مجاہد ملغانی دیگر عملے کے ہمراہ قمبرانی روڈ پر معمول کے گشت پرتھے کہ تین مسلح افرادنے ایک شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی تاہم پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونےلگے جوابی فائرنگ سے دو ملزمان محمد حمزہ اور صمد خان زخمی ہو گئے جنہیں پولیس نے گرفتار کر کے دو ٹی ٹی قبضے میں لے لی تیسرا ساتھی فرار ہو گیا۔
کوئٹہ سے مزید