• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیرصدارت شجرکاری مہم کے حوالے سے اجلاس

کوئٹہ( خ ن) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت کوئٹہ میں شجرکاری مہم اور پودے لگانے کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کوئٹہ محمد انور کاکڑ ،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوئٹہ حافظ محمد طارق ،محکمہ جنگلات کے افسران، روٹری کلب اور کوئٹہ آن لائن کے نمائندگان نے شرکت کی اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ کی تمام مرکزی شاہراہوں، تعلیمی اداروں اور دیگر اہم مقامات پر بھرپور انداز میں شجرکاری مہم چلائی جائے گی۔ اس ضمن میں مختلف اداروں کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر شہر کو سرسبز بنایا جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شجرکاری مہم کو مؤثر اور منظم انداز میں جاری رکھا جائے اور لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال کو بھی یقینی بنایا جائے۔
کوئٹہ سے مزید