کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سابق صدرو سابق ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان میاں رؤف عطاء ایڈووکیٹ کے بڑے بھائی میاں احسان اللہ انتقال کرگئے وہ میاں بلال احسان ، انجینئر ولید احسان کے والد،سابق سیکریٹری پراسیکیوشن میاں خلیل احمد کے برادر نسبتی، ڈاکٹر عقیل احمد، انجینئر شاہ زیب احمد اور ڈاکٹر جہانزیب کے ماموں تھے،مرحوم کی فاتحہ خوانی رہائش گاہ میاں رؤف عطاء ایڈووکیٹ نیو نجم الدین روڈ میں20 فروری تا 22 فروری تک ہوگی۔