• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرز کیجانب سےبلوچستان بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز

کوئٹہ(پ ر)میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرز نے صوبے بھر کے اپنے 32 مراکز میں اسپرنگ 2026 شجرکاری مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام مراکز کو فعال شرکت یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل MERC، محمد ذوالفقار جتوئی نے شجرکاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا انسانی زندگی، ماحول اور ماحولیاتی نظام کے استحکام کے لیے نہایت ضروری عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک صحت مند درخت روزانہ چار افراد کے لیے آکسیجن فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ درخت انسانی صحت اور ماحول دونوں کے لیے بے شمار فوائد کا باعث بنتے ہیں۔انہوں نے درختوں کی بے دریغ کٹائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ جنگلات کے خاتمے سے ماحولیاتی توازن اور انسانی صحت کو شدید خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید