• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک میں تقویٰ و طہارت کازیادہ اہتمام کیاجائے،مولانا عبدالرحیم

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)جامعہ دارالعلوم ضیا القرآن رحیمی ٹاون سریاب کسٹم سبی روڈکےمہتمم مولانا عبدالرحیم رحیمی نے کہاہے کہ رمضان المبارک کا تقاضا یہ ہے کہ ہم تقویٰ و طہارت ، اعمال صالحہ اور اور خدمت خلق کازیادہ اہتمام کریں ہمیں اپنے ایمان کو جلا بخشنے اور عبادات کی ادائیگی میں بہت رغبت و اہتمام اور بغیر توقف نیکیوں میں سبقت لےجانے کی مسلسل کوشش کرنی چاہیئے کیونکہ حقیقی خیرات و سعادت مندی اسی میں مضمر ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے گذشتہ روز رمضان المبارک کے حوالے سےجامعہ کے طلبا سےگفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اللہ کریم نے سال کے بارہ مہینے مقرر فرمائے ہیں ہر مہینے کی عظمت و شان الگ ہے لیکن ماہ رمضان کو اللہ کریم نے تمام مہینوں پر فضیلت عطا کی ہے اسی لیے ہر مسلمان اس ماہ مبارک کا بڑی بے صبری سے انتظار کرتا ہے اللہ کے نیک بندے ہی اس کی قدر جانتے ہیں اور اس کے انوار وبرکات سے پورے طور پر مستفید ہوتے ہیں رمضان المبارک میں تمام مسلمان پانچ وقت کی نماز باجماعت پڑھنے کا اہتمام کریں مساجد کو آباد کریں ایک اہم اور روزانہ ادا کی جانے والی عبادت تراویح کی نماز بھی ہے اس کا بھی اہتمام کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید