کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کلی کشمیر آباد کے مکینوں کا دو ہفتے سے خراب ٹرانسفامر کی مرمت نہ کرانے کے خلاف قمبرانی روڈ پر مظاہرہ جمعہ کو کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی کشمیر آباد کے مکینوں نے بجلی کی عدم فراہمی اور گزشتہ 2 ہفتے سے ٹرانسفارمر ٹھیک نہ کرنے کے خلاف ٹائر جلاکر قمبرانی روڈ کو بلاک کردیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی مظاہرین نے کیسکو انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور کہا کہ علاقے کا ٹرانسفارمر ٹھیک نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے رمضان المبارک میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بعد ازاں انتظامیہ کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔