• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوی کے انسٹاگرام کے شوق نے شوہر کو جیل کی ہوا کِھلا دی

--- تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
--- تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بیوی کی انسٹاگرام استعمال کرنے کی عادت نے منشیات فروش شوہر کو جیل پہنچا دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیلین پولیس نے 2 برس سے مفرور بدنام زمانہ منشیات فروش رونالڈ رولینڈ کو اس کی اہلیہ کی سوشل میڈیا کی پوسٹ کی مدد سے گرفتار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈ رولینڈ کی اہلیہ کو سوشل میڈیا پر دولت کی نمود و نمائش کرنے کا شوق تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے منشیات فروش کی اہلیہ کے سوشل میڈیا اکاونٹس کی نگرانی کی، جب اس نے اپنے لنچ کے مقام کو ٹیگ کیا تو فوری کارروائی کرتے ہوئے وہاں پہنچ گئے اور منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈ رولینڈ گزشتہ 5 برسوں میں 900 ملین ڈالرز سے زائد کی منی لانڈرنگ میں بھی ملوث اور اس کے میکسیکو کے منشیات فروشوں سے بھی رابطے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ جب 50 سالہ رونالڈ کو اس کی اہلیہ کی سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہو بلکہ اس قبل 2019 میں اس کی سابقہ اہلیہ کی وجہ سے بھی اسے ساؤ پالو سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اس وقت وہ انٹرپول کو مطلوب تھا، تاہم اسے اس وقت ایک سال کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید