اسلام آباد (این این آئی)پاکستان بار نے حکومت کاآئی ایس آئی کو فون کالز ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کے نوٹیفکیشن کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔بار نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ خفیہ ایجنسی کو فون کالز ٹیپ کرنے کی اجازت کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے‘ٹیلی کمیونی کیشن ایکٹ کی دفعہ 54 آئین کے آرٹیکل 9، 14 اور 19 کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نوٹیفکیشن کو قانون کے منافی قرار دے کر منسوخ یا کالعدم قرار دیا جائے۔