• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین آفریدی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع ہے، سابق کپتان شاہد آفریدی جلد نانا بن جائیں گے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر بچے کی ولادت کے باعث بنگلادیش کے خلاف ہونے والے ٹیسٹ میچ میں فاسٹ بالر شرکت نہ کرسکیں۔

ان کے مطابق شاہین آفریدی کے ہاں چند ہفتے بعد بچے کی ولادت متوقع ہے اس لیے روایتی انداز میں اگر وہ بچے کی پیدائش تک اپنی اہلیہ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو ہم انہیں آرام دے سکتے ہیں۔

ہیڈ کوچ نے مزید بتایا کہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی شان مسعود کریں گے جب کہ بابراعظم سے لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم اگست کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 اگست کے دوران راولپنڈی میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے 3ستمبر کے دوران کراچی میں کھیلاجائے گا۔

ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، دورے میں بنگلا دیش کی ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید