آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ غزہ میں اسرائیلی مظالم رُکوانے کے لیے سرگرم ہیں، انہوں نے اس سلسلے میں آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیز سے ملاقات کی ہے۔
عثمان خواجہ نے آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیز سے اسرائیل پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ وزیرِ اعظم ہمت دکھائیں اور انسانیت کے لیے آواز اٹھائیں۔
آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم البانیز نے طے شدہ ملاقات منسوخ کرنے پر شدید تنقید کے بعد عثمان خواجہ سے ملاقات کی ہے۔
دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی بم باری کے نتیجے میں مزید 80 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ بھوک کی شدت سے اموات 317 ہو گئیں۔
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کا قحط انسانی ساختہ بحران قرار دے دیا۔
اقوامِ متحدہ کے سیکڑوں ملازمین نے بھی انسانی حقوق کمیشن سے غزہ میں قتلِ عام کو نسل کُشی قرار دینے کا مطالبہ کر دیا۔
ادھر امریکی سروے میں ووٹرز کی اکثریت نے اسرائیل کو اسلحہ دینے کی مخالفت کر دی۔