کراچی ( اسٹاف رپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن سندھ کی ٹیم نے کراچی میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹر الطاف سولنگی کو ایجنٹ سمیت رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ، ملزمان نے شکایت کنندہ سے اپنے دوکمرشل پلاٹوں پر باؤنڈری وال کی تعمیر کی این او سی کے لئے 2 لاکھ روپےوصول کیے تھے۔