اسلام آباد (صباح نیوز) مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے فیصلے سنائے جانے کے باعث سپریم کورٹ کی سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ، بھاری نفری تعینات کرکے قیدی وینز بھی پہنچا دی گئیں۔ سپریم کورٹ کے اندر اور باہر سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی اور ریڈزون کو جانے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ۔