اسلام آباد (طاہر خلیل) ایوان صدر میں آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف کے اعزاز میں صدر آصف علی زرداری کی جانب سے صدارتی ظہرانے میں وزیراعظم، وفاقی وزراء، سپیکر، چیئرمین سینٹ سمیت بیشتر مہمان شخصیات کی توجہ کا مرکز سپریم کورٹ کا فیصلہ رہا اور ہر کوئی تفصیلات جاننے کا منتظر تھا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزراء متحرک ہوگئے۔ وزراء اعظم نذیر تارڑ اور عطا تارڑ فیصلہ موبائل پر سنتے رہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اعظم نذیر تارڑ کو اشارے سے بلایا وزیر دفاع آرمی چیف کی نشست کے قریب براجمان تھے اور ان سے محو گفتگو رہے۔