• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے فیصلے سے حکومت کوکوئی خطرہ نہیں ،ن لیگ

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدرو رکن قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر ،جنرل سیکرٹری و صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔ مسلم لیگ وفاق اورپنجاب میں پانچ سال حکومت کرے گی ، انہوں نے کہا پاکستان اب ترقی کی جانب گامزن ہو چکا ہے،مخالفین اب انتظار کریں اور یہ جان لیں کہ اب انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔
لاہور سے مزید