• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ڈی ایس پروگرام کادورانیہ 5سال کرنے کافیصلہ

لاہور (جنرل رپورٹر ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے بورڈ آف سٹڈیز ڈینٹسٹری کا اجلاس ہوا، وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے صدارت کی ،جس میں بی ڈی ایس پروگرام کیلئے نیا ماڈیولر انٹیگریٹڈ نصاب لانے کی اصولی منظوری دی گئی جس کے تحت بی ڈی ایس پروگرام کا دورانیہ 4 سال سے بڑھا کر 5 سال کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے۔ بورڈ آف سٹڈیز نے اس نصاب کو تعلیمی سیشن25-2024سے تمام ڈینٹل کالجوں میں لاگو کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اس نئے ماڈیولر نصاب کے فریم ورک اور ٹائم لائن کی تیاری کیلئے اس سال جنوری میں ایک سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی نئے نصاب میں عمودی، افقی اور پیچ دار انٹیگریشن ہے۔اس میں پروفیشنلزم، اخلاقیات، ریسرچ، لیڈرشپ سکلز کے ماڈیولزہیں۔ اس کے علاوہ کلینکل، فاؤنڈیشن اور روٹیشن کے ماڈیولزبھی ہیں۔
لاہور سے مزید