• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نان کی قیمت پرائس لسٹ سے نکال دی گئی، روٹی 14روپے مقرر

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)سادہ نان (خمیری روٹی)کی قیمت کے تعین کو ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کی لسٹ سے نکال دیا گیا جبکہ 100گرام روٹی(پتیری) کی قیمت14روپے جاری کی گئی جو تندوروں پر پندرہ روپے میں دستیاب ہے۔ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی راولپنڈی نے رواں ماہ کیلئےچاول،دالوں سمیت 14اشیائے خوردونوش کے سرکاری نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔راولپنڈی اور گوجر خان میں سفید چنا درمیانہ 295سے308 روپے کلو ،کالا چنا 285سے305روپے،بیسن 280روپے کلو،دال چنا موٹی 305 ،دال چنا باریک 285 ، دال مونگ دھلی ہوئی 320،دال مسور موٹی 300،دال ماش باریک 550،چاول باسمتی سپر 300 ، کھلا دودھ 170 سے 190روپے لٹر، دہی 200 روپے، چھوٹا گوشت 1600، بڑا گوشت 800 روپے کلو رکھا گیا۔100گرام تندوری روٹی 14روپے،سرخ مرچ اور گھی پاوچ پر درج قیمت کے مطابق جبکہ سفیدچینی ایکس مل ریٹ پر چار روپے منافع ہول سیلر کے لئے جبکہ ہول سیل ریٹ پر چار روپے منافع پرچون فروش کیلئے مقررکیا گیا ۔کہوٹہ،ٹیکسلا اور کلر سیداں میں تعین شدہ قیمتوں سےدو روپے اضافی ہوں گے۔
اسلام آباد سے مزید