اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار )ایف آئی اے نے 9 افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل راولپنڈی نے انسانی سمگلرز اور ویزہ فراڈ میں ملوث غلام مرتضیٰ اور انجم جاویدکو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے 350 سے زائد شہریوں سے ہاتھ کیا اور یونان ملازمت کا جھانسہ 7کروڑ 80لاکھ روپے سے زائد کا فراڈ کیا۔ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نے کرپشن میں ملوث پوسٹل ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد کے 4ملازمین حفیظ ، وحید ، حمید اور خلیل کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کو عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا ملزمان نے جی پی او ایبٹ آباد کے سیونگ اکاؤنٹس میں خورد برد کی۔ ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائرپورٹ پر جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 3مسافروں کو آف لوڈ کر دیا ۔ملزمان آزر بائیجان جا رہے تھے جن کی شناخت ذیشان قیصر، ابوبکر اور نوید سرور کے نام سے ہوئی ۔