• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کو جو ریلیف عدالتوں سے مل رہا اسکی ماضی میں مثال نہیں، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ جو ریلیف عدالتوں سے پی ٹی آئی کو مل رہا ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ہے،پی ٹی آئی کو اداروں کے خلاف مہم کو بھی ختم کر کے پاکستان کی سلامتی اور بقاء کے لئے اپنا کردار نبھانا ہوگا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پی ٹی آئی منتخب ایوان میں پہنچ گئی ہے اب اسے سیاسی طور پر ایوان میںاپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا الیکشن کمیشن نے جو آئینی طریقہ اختیار کیا تھا وہ حالات کے مطابق ضروری ہے جو جماعتیں انٹرا پارٹی انتخابات نہ کراسکیں اسے کس طرح ایوان میں جانے کا حق دیا جاسکتا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک میں سڑکوں پر احتجاج کے راستے کو روکنے میں مدد ملے گی۔