اسلام آباد ( آن لائن ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آئندہ 45دن پاکستان کی سیاست کو تبدیل کر سکتے ہیں ،مولانا فضل الرحمان اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مثبت ردعمل دیا ہے، پیر پگاڑا کے بیان کا انتظار ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا اتحاد اب کافی قریب ہے، اس حوالے سے اسد قیصر اور محمود خان اچکزئی کی کوششیں انتہائی مستحسن ہیں، پوری قوم اس اتحاد کے سیاسی لائحہ عمل کو دیکھ رہی ہے، آئندہ 45 دن پاکستان کی سیاست کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ فواد چوہدری یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ نوازشریف کی موجودہ سیاست اور غلط فیصلوں نے بڑا سرپرائزڈ کیا،ہماری اتنی عمر نہیں جتنی دیر سے نوازشریف سیاست میں ہیں، نواز شریف کے پاس آخری موقع 8 فروری تھا کہتے میں الیکشن ہار گیا جو مرضی حکومت بنا لے۔