پراگ ( نیوز ڈیسک) یورپی ملکی جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ میں چڑیا گھر کی انتظامیہ نے جانوروں کو گرمی سے بچانے کیلئے 10ٹن برف کے ڈھیر لگا دیے۔ شدیدگرمی میں برف پاکر برفانی ریچھ، ہاتھی، توتے اور دیگر جانور برف پر لوٹ پوٹ ہوکر گرمی کو دور بھگا تے رہے۔ واضح رہے کہ ملک ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور عوام کے ساتھ جانور بھی ہیٹ ویو سے متاثراور پریشان ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے،جس کے باعث حکام نے ہیٹ ویو کا انتباہ جاری کردیا ہے۔