• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی نے نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد( رپورٹ:،رانامسعود حسین)بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاہے کہ میں ڈرنے والوں میں سے نہیں ،کسی جوڑ توڑ کا حصہ نہیں بنوں گا حکومت میں آنے کا کوئی فائدہ نہیں اگرملک بچانا ہے تو واحد راستہ صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے میں ہی ہے ، مذاکرات کیلئے تیار ہوں لیکن ہماری تین شرائط ہیں،میرے خلاف مقدمات ختم کریں ، ہمارے گرفتار لوگوں کو رہا کریں اور ہمارا مینڈیٹ واپس کریں ، اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں ہماری مخصوص نشستوں کے بارے سپریم کورٹ کا فیصلہ مثبت پیشرفت ہے فیصلے سے عوام کو امید ملی ہے اللہ کا شکر ہے کہ سپریم کورٹ کے جج قانون کی حکمرانی کیلئے کھڑے ہو گئے ہیں، جسٹس منیر نے طاقت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے تھے ، سب کو علم تھا کہ اسٹیبلشمنٹ اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کہاں کھڑے ہیں ، ہمیں تو الیکشن ہی نہیں لڑنے دیا گیا ہے ، ہمارے امیدواروں کو کاغذات ہی جمع نہیں کروانے دئیے گئے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ہمارا پارٹی نشان ہی چھین لیا تھا ، ہمارے امیدواروں کو ایک حلقہ میں چار چار نشانات الاٹ کئے گئے انکو اب خدشہ ہے کہ کہیں حلقے نہ کھولے دئیے جائیں خاص طور پر اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے تین حلقے،چیف الیکشن کمشنر کو اگر کوئی شرم ہے تو مستعفی ہو جائیں، فیصلے کے بعد تو چیف الیکشن کمشنر پر آئین کا آرٹیکل 6 لگنا چاہئے۔
اہم خبریں سے مزید