ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کے مہنگائی مافیا کو لگام ڈالنے اور روزانہ کی بنیاد پر ضلع بھر میں پرائس چیکنگ کے دعوئوں کے باوجود شہریوں سے منہ مانگے نرخ وصول کیے جارہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ افسران ایئرکنڈیشنڈ دفاتر سے باہر نکل کر مہنگائی مافیا کا سدباب کریں، دوسری طرف ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامدکا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بڑے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا ٹاسک دیا ہے۔