• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو پاکستانی طلبہ نے بین الاقوامی بیالوجی اولمپیاڈ میں کانسی کے تمغے جیت لئے

اسلام آباد(جنگ نیوز) پاکستانی ٹیم نےآستانہ، قازقستان میں منعقدہ بین الاقوامی بیالوجی اولمپیاڈ میں دو کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔ نکسور کالج، کراچی سے ضحیٰ آصف اور ایف ایف سی گرامر اسکول، میرپور ماتھیلو سے ثوبان صفدر نے پاکستان کے لئے کانسی کا تمغہ جیتا۔ پاکستانی ٹیم نے STEM کیریئرز پروگرام کی سرپرستی میں اولمپیاڈ میں حصہ لیا جو کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنس (PIEAS) کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ حیاتیات کی ٹیم کو ڈاکٹر اسماء عمران اور ڈاکٹر عامر علی نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ فیصل آباد سے تربیت دی جو کہ PIEAS یونیورسٹی، اسلام آباد کا ایک کالج بھی ہے۔ PIEAS ہر سال STEM کیریئر پروگرام کے تحت نیشنل سائنس ٹیلنٹ مقابلہ کا انعقاد بھی کرتا ہے اور منتخب ہونے والے طلباء کو بین الاقوامی سائنس اولمپیاڈز میں شرکت کے لئے مزید تربیت دی جاتی ہے۔
اسلام آباد سے مزید