• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ، الیکشن کمیشن کے اختیارات میں مداخلت درست نہیں، لیگی ارکان اسمبلی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر،خبر نگار خصوصی)ضلعی کوآر ڈی نیشن کمیٹی کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی انجینئر قمر الالسلام نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر عدالتی فیصلے سے بادی النظر میں محسوس ہوتا ہے کہ عدلیہ کا جھکاؤ آئین کی تشرییح کی بجائے آئین کی تدوین پر ہے ۔ پارلیمنٹ اور الیکشن کمیشن کے اختیارات میں مداخلت کسی طور درست نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی پریس کلب میں مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر و رکن قومی اسمبلی ملک ابرار کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پورے ملک میں اگر ایک مخصوص طبقہ خوش ہے تو دوسری طرف قوم حیرت میں بھی مبتلا ہے۔دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہاکہ عدالتی فیصلوں میں آئین اور قانون کو ضرور مدنظر رکھا جانا چاہیئے،عدالت نےپی ٹی آئی کو وہ دیا جو اس نے مانگا ہی نہیں۔
اسلام آباد سے مزید