• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سادات امروہہ کے تحت نشتر پارک سے جلوس آج برآمد ہوگا، سخت حفاظتی انتظامات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سادات امروہہ کے تحت پیر کو 8 محرم الحرام کا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا ،اس دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں ، ماتمی جلوس کی قیادت ابوالحسن اسکاوٹس کرینگی،مختلف تنظیمں طبی کیمپ بھی لگا ئیں گی ، جلوس نمائش سے برآمد ہونے کے بعد اپنے مقررہ راستوں تبت سینٹر سے ہوتا ہوا نیپئرروڈ کی امام بارگاہ میں قیام کے بعد حسینیہ ایرانیاں کھارادر میں اختتام پذیر ہو گا ، جلوس کے روٹ میں آنے والی تمام سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینرز اور قناتیں لگا کر سیل کر دیا جائیگا ، سی سی ٹی وی کیمروں کی مددسے نگرانی کی جائے گی جبکہ بڑی عمارتوں پر شارپ شوٹرز تعینات کیے گئے ہیں ، پولیس رینجرز سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جلوس کے راستوں پر تعینات ہونگے، ترجمان پولیس کے مطابق محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں شرکت کرنے والے عزاداروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائیگی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید