کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اعلان کیا ہےکہ گورنر انیشیٹیو کے تحت آئی ٹی کورس کرنے والے طلباءکے لیے گوگل سرٹیفکیشن کی فیس خود ادا کروں گا اس ضمن میں اسلام آباد میں گوگل ٹیم سے ملاقات کی وہ ان طالب علموں کو سرٹیفکیشن پر رضامند ہیں جو ٹیسٹ کوالیفائی کریں گے، گوگل سرٹیفکیشن طلباءکو ان ویب سائٹس تک رسائی دے گی جہاں آن لائن بزنس سے ملین ڈالرز کمائے جاسکتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان کے ہمراہ آئی ٹی مارکی میں طلباءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ملاقات میں حکومت کے امور میں آئینی معاونت، مقدمات کی پیروی میں اٹارنی جنرل اور ان کی ٹیم کی کاوشوں سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی ، اٹارنی جنرل منصور عثمان نے آئی ٹی مارکی، امید کی گھنٹی کا دورہ اور راشن بیگز کا معائنہ کیا ، آٹی ٹی مارکی میں طلباءسے خطاب کرتے ہوئے منصور عثمان اعوان نے کہا کہ یہ بہت شاندار اور قابل تحسین اقدام ہے، معاشی مشکلات سے نکلنے کے لئے ہمیں آئی ٹی شعبہ کو ترقی دینا ہوگی۔