کراچی(اسٹاف رپورٹر) اتحاد ٹائون پولیس نے مبینہ طور پر متعدد وارداتوں میں ملوث 4 رکن ڈکیت گینگ کو گرفتارکرلیا،پولیس کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب عابد آباد میں پولیس مقابلے کے بعد ایک زخمی ملزم سمیت چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں زخمی مراد علی عرف عمران ، محمد عامر، وقاص اور وقار احمد شامل ہیں، ملزمان سے دو غیرقانونی پستول اور دو موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں،سولجر بازار پولیس نے مبینہ طور پرموٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث شفیق رشید احمد کو گرفتار کرکے اس کےزیرِ استعمال مسروقہ موٹرسائیکل قبضے میں لے لی ۔