کراچی (اسٹاف رپورٹر)الیکشن ٹربیونل/ سندھ ہائی کورٹ نے این اے 238 کے انتخابی نتائج کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کے وکیل کی جانب سے کوئی جواب جمع نہ کرانے پر فریقین پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا،پی ٹی آئی امیدوار حلیم عادل شیخ اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے، الیکشن ٹریبونل نے آئندہ سماعت پر فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔