• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹیل کی بندش پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اعتراض سامنے آگیا

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹیل کی بندش پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اعتراض سامنے آگیا، پاکستان اسٹیل کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستان اسٹیل بند کرنے کی مخالفت کر دی۔تفصیلات کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کی جانب سے اہم حکومتی شخصیات کو ارسال کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسٹیل کا بورڈ آف ڈائریکٹرز پاکستان اسٹیل کو بند کرنے سے اتفاق نہیں کرتا، کابینہ نے پاکستان اسٹیل کی بندش کا فیصلہ ناقص مشورے پر عجلت میں کیا، پاکستان اسٹیل کی بندش کے فیصلے میں شفافیت نہیں ہے، فیصلہ قومی مفاد میں بھی نہیں، فیصلہ واپس لیا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید