اسلام آباد (خبر نگار،خصوصی نامہ نگار) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر محمد نواز رضا اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر رانا کوثر علی نے بھی آئین کے آرٹیکل 199کے تحت پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ رٹ پٹیشن ممتاز قانون دان جاوید سلیم نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیکا میں کی گئی ترامیم آئین میں دئیے گئے بنیادی حقوق کے منافی اور آئین سے متصادم ہیں۔