• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابھی تک کھانا کیوں نہیں پہنچا؟ پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹ کی ڈی آر او کو مبینہ فون کال وائرل

عمرکوٹ ( نامہ نگار ) عمرکوٹ سے ایک حیران کن صورتحال سامنے آئی ہے، جہاں سوشل میڈیا پر ایک آڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ 

اس میں مبینہ طور پر پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹ کی جانب سے ڈی سی عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک کو فون کر کے کھانے کی فراہمی سے متعلق شکایت کی گئی ہے۔

وائرل ہونے والی آڈیو کلپ میں سنا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ڈی آر او و ڈی سی عمرکوٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ ہم پیپلز پارٹی کے ایجنٹ ہیں، آپ کے پولنگ اسٹیشن اوطاق ولی محمد پولنگ 220پر ابھی تک کھانا نہیں پہنچا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید