کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں ڈاکو راج برقرار،اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پرملزمان نے فائرنگ کرکے ایک اور شہری کو قتل کر دیا۔ اقبال مارکیٹ تھانہ کی حدود اورنگی ٹاؤن پیر ولایت علی شاہ گوٹھ سندھی محلہ میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ سے40 سالہ ظفر ولد عبدالستار شدید زخمی ہوگیا ۔واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکارو ںنے موقع پرپہنچ کر زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا۔