• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل یوٹیلیٹی چارجز ٹیکس میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں، سیف الدین ایڈوکیٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے ایم سی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر اور اپوزیشن رہنما سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا ہےکہ میونسپل یوٹیلٹی چارجز ٹیکس (ایم یو سی ٹی) میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں ہے،موٹر سائیکل سواروں پر بھاری جرمانہ بھی عوام کے ساتھ ظلم ہے، اور سٹی وارڈن کو جرمانے کا اختیار منظور نہیں ہے،ہم نے جانوروں کے ذبیحہ پر مزید کسی ٹیکس کی بھی مخالفت کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ MUCTپر ہمارا موقف بالکل واضح ہے، ہم نے اس سلسلے میں عدالت میں کیس بھی کیا ہوا ہے اور توہین عدالت کی درخواست بھی دی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید