اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی معلومات کیلئے واضح کردیا ہے کہ اس سال 2025 پاکستان سے پرائیویٹ حج سکیم کے تحت صرف 23620عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔ یاد رہے کہ نجی حج اسکیم کا کوٹہ 89605ہے۔
ا س طرح باقی65985عازمین حج محروم رہ جائیں گے۔وزارت کے ترجمان کے مطابق حج 2025 کے کوٹہ کے ساتھ خدمات فراہم کردہ سروس پرووائیڈرز کی فہرست وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی ویب سائٹ اور پاک حج ایپ پر اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے۔
لہذا ایسے تمام عازمین، جنہوں نے رجسٹرڈ سروس پرووائیڈرز کے ساتھ بکنگ کرائی ہے، وہ وزارت کی ویب سائٹ پر اپنی درخواست کی حیثیت اور معاہدہ چیک کریں۔