کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کےوائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر خالدمحمودعراقی نےکہاہےکہ معیشت کو فروغ دینے کیلئےمزید کمپیوٹر ہنر مند پیدا کرنے کی ضرورت ہے، تفصیلات کےمطابق جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اور ڈی ایچ اے صفا یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے زیر اہتمام انفارمیشن سائنس اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی پر دو روزہ تیسری بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب گزشتہ روز پروفیسر سلیم الزمان صدیقی آڈیٹوریم انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسزجامعہ کراچی میں منعقد ہوئی ۔