• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی کے سابق افسر شعبہ تعلقات عامہ قاضی عبدالسلیم انتقال کرگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے سابق افسر شعبہ تعلقات عامہ قاضی عبدالسلیم جمعرات کو رضائے الہٰی سے انتقال کرگئے مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد ابراہیم جامعہ کراچی میں ادا کی گئی اور تدفین جامعہ کراچی کے قبرستان میں ہوئی۔ نماز جنازہ او تدفین میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، اساتذہ، افسران، ملازمین اور صحافیوں نے شرکت کی۔قاضی سلیم 1995میں وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالوہاب دور میں پی آر او مقرر ہوئے اور سابق وائس چانسلر ڈاکٹرمحمد قیصر کے دور 2015 تک پی آر او رہے۔

ملک بھر سے سے مزید