کراچی(اسٹاف رپورٹر) بجلی کی ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے مالی سال 2017سے 2023تک کے غیر وصول شدہ بقایاجات کے اضافی دعووں پر عوامی سماعت مکمل کر لی کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ ملٹی ایئر ٹیرف کے تحت کے۔الیکٹرک کو ایسے اخراجات جمع کرانے کی اجازت ہے، جو یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت صارفین کے ماہانہ بلز میں شامل نہیں ہوتے۔ سماعت کے دوران8.1 ارب روپے کی اضافی (انکریمنٹل) رقم زیر غور آئی جو سات سال کے عرصے میں جمع ہوئی ہے اور ان کی درخواست دسمبر کی سماعت کے بعد جمع کرائی گئی ہےکیونکہ یہ رقم نیپرا کے مقرر کردہ اہلیت کے معیارات پر پورا اترتی ہے۔ ان رائٹ آف کے اس درخواست کی منظوری ادارے کے مالی استحکام کے لیے انتہائی اہم ہے۔