• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھریلو تشدد، خواتین ہراسیت، کمسنی شادی روکنے کیلئے موثر قانون سازی پر کام شروع

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) گھریلو تشدد ،خواتین ہراسیت ،کمسنی شادی روکنے کیلئے موثر قانو ن سازی پر کام شروع کر دیا گیا ، اہم قانون سازی کی پیش رفت کا جائزہ ، خواتین پارلیمانی کاکس کی سیکرٹری ایم این اے ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ثقافتی اور مذہبی اقدار سے ہم آہنگ صنفی حساس پالیسیوں کے لیے قانون سازی ضروری ہے اس کیلئے تکنیکی مدد، اور وکالت کےماہرین سے اشتراک کیا جا ئے گا۔ انہوں نے کاکس کے حالیہ اقدامات پر بھی روشنی ڈالی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس اور ورکنگ کونسل کے اجلاس کے حوالےدیئے جس میں قانون سازی فریم ورک بنانے پر توجہ دی گئی ، صنفی مساوات کو آگے بڑھاتے ہوئے اسلامی اصولوں کو برقرار ر کھا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید