• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپتان فاطمہ ثنا نے پاکستان کو ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں پہنچا دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کپتان فاطمہ ثنا نے عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستانی خواتین کر کٹ ٹیم نے بھارت میں رواں سال کے ورلڈ کپ میں پہنچادیا۔ ٹیم نے جمعرات کو ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میچ میں تھائی لینڈ کو 87رنز سے ہرا یا۔ ففٹی اور تین وکٹوں کی آل راؤنڈکارکردگی پرکپتان فاطمہ ثنا کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پاکستان نے ایونٹ میں یہ مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے 50 اوورز میں 6وکٹوں پر 205رنز بنائے۔ مایوس کن آغاز کے بعد کپتان فاطمہ ثناء اور سدرہ امین نے اننگز کو کنٹرول کیا ۔
ملک بھر سے سے مزید