• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز 27 جولائی کو اوسلو میں ہوگا

اوسلو(ناصراکبر) دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ ناروے کپ 27جولائی سے 3اگست تک اوسلو میں کھیلا جا‎ئے گا ۔ناروے کپ میں دنیا بھر سے نوجوانوں کی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ ہر سال 13000 سے زائد بچے اور نوجوان Ekebergsletta کے میدانوں میں دلچسپ میچ دیکھنے اور کھیلنے کیلئے جمع ہوتے ہیں۔ اس بار پاکستان کی قومی ائرلائن کی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ 2024کیلئے پارٹنر بنی ہے اور یہ قومی ائرلائن کا پاکستان کے نوجوان ٹیلنٹ کو سپورٹ کرنے کیلئے اہم قدم ہے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ میں شرکت کرنے والی بہترین ٹیمیوں میں سرفہرست ہے اورٹیلنٹ سے بھرپور نوجوان ناروے کپ چیمپن بننے کیلئے پُرجوش ہیں ریحان طاہر نے بتایا کہ اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کی یہ 10ویں عالمی شرکت ہوگی جس میں گلی کوچوں میں کھیلنے والے بچوں کے ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔

یورپ سے سے مزید