کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بلال کالونی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضے سے ایک عدد پسٹل 30 بور لوڈ میگزین،ایک عدد موبائل فون صوفی کریانہ شاپ سے چھینا ہوا، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لے لی گئی ہے۔۔پولیس مقابلہ اللہ والی صوفی کریانہ شاپ کے پاس ہوا۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان صوفی کریانہ شاپ بمقام اللہ والی نیو کراچی ڈکیتی کے ارادے سے داخل ہوئے اور لوٹ مار کررہے تھے کہ اس اثناء میں بلال کالونی پولیس نے ملزمان کو گھیرا د کرکے پکڑنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ۔