• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جتنا مرضی ظلم کرو، ظالم کے سامنے سر نہیں جھکاؤں گا، ملک ریاض

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین نے ہفتہ 20 جولائی کی شام ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’جتنا مرضی ظلم کرو‘ میں ظالم کے سامنے سر نہیں جھکائوں گا‘ یہ سکیورٹی اہلکاروں کے بغیر کسی قانونی جواز کے بحریہ ٹاؤن کی عمارت میں گھسنے کے آج کے مناظر ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر میں کردار ادا کرنے کی بجائے گرانے میں دلچسپی کس ترجیح کی عکاسی کرتی ہے؟ حکومت جبر پر مبنی ایسی غیر قانونی اور غیر اخلاقی کارروائی صرف یہ پیغام دیتی ہے کہ اب کوئی بھی سرمایہ کار پاکستان میں محفوظ کاروبار نہیں کریگا۔ 

 ملک ریاض حسین کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں پاکستان کی معیشت کیلئے زہر قاتل ثابت ہونگی۔ ان سب ظلم و ستم کے باوجود میں اپنے مؤقف پر قائم ہوں ’’بنے ہیں اہل ہوس مدعی بھی منصف بھی‘ کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں‘‘۔ 

چیئرمین بحریہ ٹاؤن کی میڈیا ترجمان ندا ظہور سے جب اس بارے ٹیلیفون پر تصدیق چاہی تو انہوں نے جنگ کو بتایا کہ یہ بیان 20جولائی کی شام جاری کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید