• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے کا ڈیجیٹل بورڈ ایڈورٹائزمنٹ متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت شہر میں ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2024ء کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اس موقع پر چیئرمین نے ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کو فوری حتمی شکل دیکر نافذ العمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس پالیسی کے تحت روایتی تشہیر کے طریقوں کے برعکس شہر میں ڈیجیٹل بورڈز متعارف کروائے جائیں گے۔ ڈیجیٹل بورڈز مختلف شاہرائوں، ایونیوز، مراکز اور بس سٹاپس پر نصب کئے جائیں گے۔ اسی طرح ڈیجیٹل ایڈروٹائزمنٹ پبلک ٹرانسپورٹ اور پیدل چلنے والے پلوں پر بھی کی جائے گی۔
اسلام آباد سے مزید