• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس تشدد سے جاں بحق نوجوان کی قبرکشائی،موادحاصل کرلیاگیا

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)مبینہ پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی قبرکشائی کرکے پوسٹ مارٹم کیلئے موادحاصل کرلیاگیا۔تھانہ گوجر خان میں پولیس حراست میں ذیشان نامی شہری جاں بحق ہو گیاتھاجس کے قتل کی ایف آئی آرتھانہ سول لائنز تھانہ گوجر خان کی چوکی قاضیاں کے 8 ملازمین کیخلاف درج کرلی گئی تھی ۔مقتول کو بغیر پوسٹ مارٹم کرائے دفن کردیا گیاتھاجس پر عدالت نے قبر کشائی کاحکم دیاتھا۔ ہفتہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی ٹیم نے جھنڈا چیچی قبرستان میں اس کی قبر کشائی کی ۔ادھر ذرائع کاکہناہے کہ تفتیش کے دوران تھانہ سول لائنزکی سی سی ٹی وی فوٹیجزکاجائزہ لیاگیاہے جس میں واضح نظر آرہاہے کہ ذیشان پولیس حراست میں اپنے قدموں پر صحیح حالت میں تھانہ سے باہر نکل رہاہے اورچوکی قاضیاں سے آئے پولیس اہل کار اسے گاڑی میں بٹھا رہے ہیں ۔ذرائع کاکہناہے کہ ملزم کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد اس کے لواحقین اور پولیس میں تصفیہ ہوگیا تھا جس پر انہوں نے پوسٹ مارٹم نہ کرایا لیکن بعد میں میڈیا میں واقعہ بارے خبریں سامنے آنے پر پولیس کو ایف آئی آردرج کرناپڑی ۔
اسلام آباد سے مزید