راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)عمرہ ویزے پر سعودیہ جانے والے بھیک مانگنے میں ملوث 8 ملزموں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق ملتان ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے امیگریشن نے پانچ خواتین سمیت آٹھ مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ حکام کاکہنا ہے کہ ملزموں کے پاس فی کس 500 ریال سے بھی کم رقم تھی ۔