کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی علاقہ صفورہ کے زیر اہتمام ”پیغام ِ شہادت حسین کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام حسین ؓاور ان کے خانوادے کی عظیم قربانی ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ جب بھی اسلام کی بنیادوں پر کوئی حملہ آور ہو اور ظلم و جبر کی بنیاد پر جمہور کی رائے کو پامال کیا جائے تو ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ وقت کے یزید اور ہر ظالم کے خلاف مزاحمت اور اس سے نجات کی جدو جہد کرے، انہوں نے کہا ہے کہ حکمران ٹولے اور طبقہ اشرافیہ نے77سال سے ملک کے عوام پر ظلم ڈھایا ہوا ہے، ساری مراعات، سہولیتیں اور شاہ خرچیاں خود اپنے لیے رکھیں اور ٹیکسوں کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا گیا۔