• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام ’’کشمیر کانفرنس‘‘ کل ہوگی

برمنگھم (پ ر) تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام 24جولائی کو کشمیر کانفرنس بوتھرائیڈ روم پورکلس ہاؤس میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس سے برطانوی ممبران پارلیمنٹ ہیومن رائٹس کے عہدیداران کشمیری رہنما اور سٹوڈنٹس لیڈرز خطاب کریں گے۔ کشمیر کانفرنس کا آغاز 24بروز بدھ شام 5:00 بجے ہوگا۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی سے کہا ہے کہ وہ اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر اس اہم کشمیر کانفرنس میں بروقت شرکت کریں۔ موجودہ حالات میں کشمیر کانفرنس وقت کی اہم ضرورت ہے، کانفرنس کا مقصد 5اگست 2019کے بعد کے حالات، بھارت کے مذموم حربے، اوچھے ہتھکنڈے اور بھارت کی طرف سے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزیاں، غیر قانونی اقدامات، مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں، برطانوی حکومت پر توجہ دلانے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی طرف متوجہ کرنا ہے۔ فہیم کیانی نے کہا کہ کشمیریوں کو اگر برطانیہ نے1947 میں اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا ہوتا تو لاکھوں کشمیری بھارتی دہشت گردی کا نشانہ نہ بنتے، عورتیں بیوہ اور بچے یتیم نہ ہوتے، وقت اور حالات کا تقاضا ہے لیبر حکومت 1995کی لیبر کانفر نس میں کشمیریوں کی حمایت میں منظور قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔
یورپ سے سے مزید